کرکٹ

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز

خراب موسم اور بارش کے باعث قومی ون ڈے اسکواڈ کی آپشنل انڈور پریکٹس بیٹرز نے نیٹس میں تھرو ڈاؤن پر بیٹنگ مشقیں کیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کل سے شروع ہوگی

پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا

دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد3 ون ڈے میچز کی سیریز میں کل سے دونوں ٹیمیں میدان میں اتر رہی ہیں۔

پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑی اورسپورٹ سٹاف ویلنگٹن سے نیپئر میں موجود ہیں جہاں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں نے ون ڈے سکواڈ کو نیپئر میں جوائن کیا۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 29 مارچ کو شروع ہو گی، سلمان علی آغا، حارث روف، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، ابراراحمد، سفیان مقیم، محمد علی اورعثمان نے ون ڈے سکواڈ کوجوائن کرلیا۔

ٹی ٹونٹی سکواڈ کے باقی آٹھ کھلاڑی شاداب خان، شاہین آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اورجہانداد خان نیوزی لینڈ سے براستہ دوبئی پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!