کرکٹ
کراچی کنگز نے روی بوپارہ کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا
کراچی کنگز نے روی بوپارہ کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے برطانوی کرکٹر روی بوپارہ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
روی بوپارہ کئی برس سے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا اہم حصہ رہے ہیں، وہ 2016ء تا 2019 بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل تھے۔ وہ کراچی کنگز کے 2016ء میں کپتان، 2023ء میں بیٹنگ کوچ اور 2024ء میں اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب محمد مسرور کو ہائی پرفارمنس کوچ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ طویل عرصے سے کراچی کنگز کے ساتھ فیلڈنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔
پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن جمعہ 11 اپریل سے شروع ہوگا، جس میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی