16قومی تائیکوانڈو اتھلیٹس کی عالمی و اولمپک کیروگی رینکنگ جاری
16قومی تائیکوانڈو اتھلیٹس کی عالمی و اولمپک کیروگی رینکنگ جاری
اسلام آباد(زاہداعوان/سپورٹس رپورٹر)
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف)نے پاکستان کے ٹاپ 16مرد وخواتین قومی تائیکوانڈو اتھلیٹس کی رواں سال 2025ء کیلئے عالمی اور اولمپک کیروگی رینکنگ جاری کردی۔
پاکستان کے مرد کھلاڑیوں میںایشین گولڈمیڈلسٹ شاہ زیب خان ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر6 اور اولمپک رینکنگ 17، ایشین گولڈمیڈلسٹ ہارون خان ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر8 اور اولمپک رینکنگ 7،
ایشین سلورمیڈلسٹ حمزہ عمر سعید ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر18 اور اولمپک رینکنگ 20،ایشین سلورمیڈلسٹ ابوبکر صدیق ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر20 اور اولمپک رینکنگ29،
ایشین سلورمیڈلسٹ نعمان خان ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر24 اور اولمپک رینکنگ65، ایشین سلورمیڈلسٹ مظہرعباس ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر31 اور اولمپک رینکنگ44،
ایشین سلورمیڈلسٹ احتشام الحق ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر40 اور اولمپک رینکنگ 76،ایشین برونز میڈلسٹ فیضان جنید ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر52 اور اولمپک رینکنگ 76،
محمد ارباز خان ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر66 اور اولمپک رینکنگ 118 اورایشین برونز میڈلسٹ محمد اقبال ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر70 اور اولمپک رینکنگ 106
جبکہ خواتین کھلاڑیوں میںایشین گولڈمیڈلسٹ منیشا علی ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر21 اور اولمپک رینکنگ 27، ایشین سلورمیڈلسٹ نقش ہمدانی ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر26 اور اولمپک رینکنگ 71،
ایشین گولڈمیڈلسٹ زویا صابرورلڈکیروگی رینکنگ نمبر28 اور اولمپک رینکنگ 54،ایشین برونز میڈلسٹ مومنہ خان ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر44 اور اولمپک رینکنگ 131،
ایشین سلورمیڈلسٹ فاطمة الزہرا ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر51 اور اولمپک رینکنگ89اورایشین سلورمیڈلسٹ نور رحمان ورلڈکیروگی رینکنگ نمبر63 اور اولمپک رینکنگ 101نمبر ہے۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) راجہ وسیم جنجوعہ نے کہاہے کہ قومی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ ورلڈ تائیکوانڈو کی جانب سے جاری کردہ ہے جو ہمارے لیے قابل فخر ہے،
ہمارے اتھلیٹس کی کامیابیاں غیر معمولی صلاحیتوں کے مظاہرے اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ہمارے کوچز اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی غیر متزلزل حمایت کے باعث ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے محدود وسائل کے باوجود عالمی تائیکوانڈو کمیونٹی میں متاثر کن درجہ بندی حاصل کی ہے۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کھلاڑیوں کوعالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔