دیگر سپورٹس

ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء ٹیم ریمنگٹن فارما نے جیت لی

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ریمنگٹن فارما نے آئی ایس /ماسٹر نائٹس کی ٹیم کو 9.5-6 گول سے ہرا دیا۔

 ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء ٹیم ریمنگٹن فارما نے جیت لی،

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد

ریمنگٹن فارما نے آئی ایس /ماسٹر نائٹس کی ٹیم کو 9.5-6 گول سے ہرا دیا۔

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) تفصیلات کے مطابق ایکوسٹار کے تعاون سے منعقدہ سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی ڈبلیو پی گروپ کے جنرل مینجر سیلز نعیم بشیر مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، فیملیز، ممبرز اور دیگر بھی موجود تھے۔

فائنل میچ میں ریمنگٹن فارما اور آئی ایس /ماسٹر نائٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا تیسرے اور چوتھے چکر میں ریمنگٹن فارما نے زبردست کھیل پیش کرکے میچ 9.5-6 گول سے جیت لیا۔

ریمنگٹن فارما کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ خوبصورت گول سکور کیے جس پر انہیں فائنل کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ میر حذیفہ احمد نے تین اور ابراہیم خان نے ایک گول سکور کیا۔

آئی ایس /ماسٹر نائٹس کی طرف سے ابراہیم سلطان، بلال حیات نون اور راجہ تیمور ندیم نے دو دو گول سکور کیے۔

قبل ازیں تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں نیوایج کیبلز کی ٹیم نے ایکوسٹار کی ٹیم کو 6.5-2 گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے جنرل مینجر نعیم بشیر نے جیتنے والی ٹیم ریمنگٹن فارما کو وننگ ٹرافی دی۔ اس موقع پر فائنل کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ میر حذیفہ احمد کی گھوڑی وینیلا کو دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 21گول سکور کرنے پر حمزہ مواز کو ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!