رستم پاکستان دنگل 6 اپریل کو شہباز شریف سٹیڈیم لاہور میں ہوگا
رستم پاکستان دنگل6اپریل کو شہباز شریف سٹیڈیم لاہور میں ہوگا
لاہور ; عید کے بعد رستم پاکستان دنگل پہلے کوارٹر فائنل کا انعقادصدر لاہور پاکستان دیسی کشتی ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم المشہور کالا پہلوان کے زیر نگرانی باغبان پورہ میں ہوگا ۔
صدر پنجاب ارشد ستار چیئرمین لالہ شاہد‘ کوچ فرید پہلوان‘ شہباز بٹ شاہد کھوئے والا پہلوان ‘طاہر ببا پہلوان ‘شبیر مغل پہلوان اور شماولی لاہور یونین کے تمام کارکنان شریک ہوں گے ۔
مہر اکرم المشہور کالا پہلوان نے کہا کے عید کے تیسرے دن بھی چائنہ سکیم شہباز شریف سٹیڈیم دنگل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ رستم پاکستان دنگل کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔
بھرپور کوشش ہے کہ رستم پاکستان میں جیتنے والے پہلوان باہر کے ممالک جائیں اور گولڈ میڈلز لے کر آئیں۔ پاکستان کا نام روشن کریں۔ رستم پاکستان دنگل کوارٹر فائنل 6 اپریل کو باغبان پورہ شالیمار چوک میں ہوگا ۔