کرکٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان رضوان کا حیران کن بیان سامنے آگیا 

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان رضوان کا حیران کن بیان سامنے آگیا 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا۔

جب آپ تعاقب کے قریب ہوتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ تین سے چار اوورز نے مومینٹم بدل دیا۔ مارک چیمپمین نے شاندار کھیلا اور اچھے رنز اسکور کیے۔

محمد رضوان نے کہا کہ جس طرح ہم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا، ہم نے اچھے ارادے کے ساتھ کھیلا۔ جب آپ ہدف کے قریب پہنچتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے، تین سے چار اوورز نے موومنٹم تبدیل کر دیا۔

وکٹ شروع میں اچھی نہیں تھی، بیٹنگ کرنا مشکل تھا، چیپمین نے شاندار بیٹنگ کی اور اچھے رنز بنائے۔ ہمیں مزید بہتری لانے اور ٹاس کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ہمارے مڈل آرڈر میں کچھ نئے کھلاڑی تھے اور یہ مشکل تھا کیونکہ وہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیل رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑاہے تاہم ا س میچ بابراعظم کی کارکردگی بہتر رہی جہوں نے 78 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سلمان آغا نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!