والی بال

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کی میزبانی کرے گا

سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کی میزبانی کرے گا

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھر محمد یعقوب نے کہا ہے کہ مئی اور جون میں سینٹرل ایشین لیگ کی میزبانی کریں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کی میزبانی کرے گا، لیگ 29 مئی سے 4 جون تک منعقد ہوگی ، سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فیڈریشن کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ نیشنل والی بال چیمپئن شپ 4 سے10 اپریل تک واہ کینٹ میں کھیلی جائےگی، چیمپئن شپ میں 15 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 19 والی بال ٹیم نےورلڈ چیمپئن شپ کیلئےکوالیفائی کر رکھا ہے، چیمپئن شپ 21 جولائی سے 3 اگست تک ازبکستان میں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!