انڈر 23ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کیلئے سندھ حکومت نے 3 کروڑ روپے کا چیک دے دیا
انڈر 23ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کیلئے سندھ حکومت کے 3کروڑ کے فنڈز جاری
کراچی (سپورٹس لنک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومتِ سندھ کی جانب سے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لیے 3 کروڑ روپے کا چیک صدر سندھ سکواش ایسوسی ایشن عدنان اسد کے حوالے کر دیا۔
پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کے شایان شان انعقاد اور اسکواش کے فروغ کے لیے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک دے دیا،
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد نے چیک وصول کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،
عالمیچانڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر پاکستان کا مثبت جائے گا،حکومت سندھ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گی،حکومت اسپورٹس ٹورزم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،
صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد نے عالمی ایونٹ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے مالی معاونت پر اظہار تشکر کیا،
انہوں نے کہا کہ پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کی میزبانی ملنا پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے،امید ہے کہ پاکستان میں مستقبل میں مزید انٹرنیشنل مقابلے ہوں گے،
اس ضمن میں سابق عالمی اسکواش چیمپین جہانگیر خان کا کردار قابل تحسین ہے،چیمپین شپ عالمی اسکواش فیڈریشن کے تحت 6 سے 10 اپریل کھیلی جائے گی،
60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں د 32 ممالک کے ٹاپ مرد اور خواتین کھلاڑی مینز اور ویمنز ایونٹس میں شرکت کریں گے،ڈیفنس کریک کلب ڈی ایچ اے میں مقابلے ہوں گے،
عالمی رینکنگ کی حامل چیمپین شپ میں دنیا کے معروف کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے،
ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے،سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔