کرکٹ
عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے باز عثمان خان دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستانی بلے باز عثمان خان دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے، عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انجری کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث دوسرا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے، عثمان خان کی ایم آر آئی رپورٹ میں ہلکی نوعیت کے اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ عثمان خان پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔