بابر اعظم کا سنگا کارا کے ون ڈے میں نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر
بابر اعظم کا سنگا کارا کے ون ڈے میں نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 300 سے زیادہ کے ہدف کے تعاقب میں زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے کا سابق سری لنکن وکٹ کیپر بیٹر کمار سنگاکارا کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بابر اعظم نے 78 رنز بنائے۔بابر اعظم اب ون ڈے کرکٹ میں 300 سے زیادہ کے ہدف کے تعاقب میں 27 اننگز میں 12 نصف سنچریاں سکور کرکے کمار سنگاکارا اور شکیب الحسن کا ریکارڈ برابر کرچکے ہیں ،
سنگاکارا نے 35 اننگز اور شکیب الحسن نے 32 اننگز میں 12،12 نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔
اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 35 اننگز میں 17 نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں ، بھارت کے ہی روہت شرما 32 اننگز میں 13 ففٹیز سکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں 16 اننگز میں 8 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بہترین کارکردگی ہے۔