کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارک باد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے قوم کو عید کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور دیگر نے عید الفطر کی خوشی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، پاکستانی کرکٹرز نے مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر قوم کو اہم پیغامات دیے۔

قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کپتان محمد رضوان نے عیدالفطر کے موقع پر پوری مسلم کمیونٹی کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔

نائب کپتان سلمان علی آغا، اوپننگ بیٹر امام الحق، اور تیز گیند باز حارث رؤف نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک کہا اور سب کے لیے امن، خوشحالی، اور خوشیوں کی دعا کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!