دیگر سپورٹس

نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا آرچری ٹیم کے ٹرائلز پانچ اور چھ اپریل کو ہونگے

نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا آرچری ٹیم کے ٹرائلز پانچ اور چھ اپریل کو ہونگے

پشاور ۔ یکم مئی سے نو مئی تک کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا آرچری ٹیم کیلئے ٹرائلز پانچ اور چھ مئی کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے ۔

خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کی سیکرٹری سارہ خان کے مطابق پانچ اپریل کو مرد تیراندازوں کے صبح نو بجے سے لیکر بارہ بجے دوپہر تک ٹرائلز ہونگے

اسی طرح فیمیل تیراندازوں کے ٹرائلز چھ اپریل کو نو تا بارہ بجے دوپہر تک پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور صدر میں ہونگے ۔

انکے مطابق اوپن ٹرائلز میرٹ پر ہونگے تاکہ صوبائی ٹیم نیشنل گیمز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں انکا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں چار مرد اور چار فیمیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا

جسکے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کیمپ لگایا جائیگا جو اٹھائیس اپریل تک جاری رہیگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!