کبڈی

نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا کبڈی ٹیم کیلئے ٹرائلز نو اپریل کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے

نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا کبڈی ٹیم کیلئے ٹرائلز نو اپریل کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے

پشاور ۔ یکم مئی سے نو مئی تک کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا کبڈی ٹیم کیلئے ٹرائلز ایشین سٹائل کبڈی پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں ہونگے

نو اپریل کو ہونے والے ٹرائلز کیلیے سلیکش کمیٹی میں ارباب نصیر ۔ سید سلطان بری ۔حاجی فاروق افریدی ۔ عزیز اللہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ سے جبکہ ذوالفقار بٹ کے پی اولمپک ایسوسی ایشن سے شامل ہیں ۔

اسی طرح کبڈی فیمیل ٹیم کے ٹرائلز آٹھ اپریل کو سٹی گرلز کالج پشاور میں ہونگے

جبکہ کمیٹی میں ارباب نصیر سید سلطان بری ۔ گل صنوبر ۔ مس نجمہ۔ مس سعدیہ اور جعفر شاہ شامل ہیں سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن سید سلطان بری کے مطابق چودہ چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل مرد و خواتین کی ٹیموں کا انتخاب کیا جائیگا

جو کہ کیمپ میں شامل ہونگی جبکہ اس کیمپ میں بعدازاں دس مرد جبکہ دس فیمیل کبڈی کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر نیشنل گیمز میں ٹیم منتخب کیا جائیگا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!