نیشنل گینز ; خیبر پختونخوا فٹبال ٹیم کے ٹرائلز7 اور 8 اپریل کو پشاور میں ہونکے
نیشنل گینز کیلئے خیبر پختونخوا فٹبال ٹیم کے ٹرائلز7اور8 اپریل کوپشاورمیں ہونکے، باسط کمال
پشاور: خیبر پختونخوا کی فٹبال ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 7 اور 8 اپریل 2025 کو طہماس خان فٹبال گراؤنڈ میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کاجائزہ لیا جائے گا۔
ٹرائلز میں سلیکٹ کھلاڑی کراچی میں یکم مئی سے 9 مئی تک منعقدہ نیشنل گیمزمیں صوبے کی نمائندگی کریں گے۔
خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال کےمطابق پاکستان میں فٹبال کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انٹرنیشنل اور نیشنل لیول پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ان ٹرائلز کا مقصد بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کرکے صوبے کی نمائندہ ٹیم تشکیل دینا ہے، جو نیشنل گیمز میں صوبے کا وقار بلند کرے گی۔
انکاکہناہے کہ ٹرائلز میں وہ تمام کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جو خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں اور کسی بھی ایسے ادارے سے وابستہ نہیں خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال کا کہنا ہے کہ صوبے میں فٹبال کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ ٹرائلز ایک اہم قدم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ ٹیم میں صرف وہی کھلاڑی شامل ہوں جو واقعی اپنی صلاحیتوں سے صوبے کا نام روشن کر سکیں۔
پاکستان میں فٹبال کے شائقین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن مقامی سطح پر مواقع کی کمی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں یہ ٹرائلز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف ایک اہم موقع فراہم کریں گے بلکہ انہیں قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بھی موقع ملے گا۔