کرکٹ
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ ہوگئے
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ ہوگئے
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا گیا،
میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ول اورورکے کا خطرناک باؤنسر حارث رؤف کے ہیلمٹ پر لگا، جس کے بعد حارث رؤف ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
اور پھر کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی ۔