کرکٹ

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، محمد رضوان

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، محمد رضوان

نیوزی لینڈ سے دوسرے ون ڈے میچ میں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ کچھ عرصے میں ہم میچ کے اہم موقعوں کو ضائع کررہے ہیں،ہم بولنگ اور بیٹنگ کے پہلے 10اوورز میں اچھے نہیں رہے۔

شکست کے بعد محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں، نیوزی لینڈ نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے اچھی کوشش کی۔

کپتان قومی کرکٹر ٹیم کاکہناتھا کہ آج ہماری ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی،ہمارے بولرز سوئنگ نہ کر سکے، کیوی بولرز نے اچھی بولنگ کی،ان کاکہناتھا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں۔

محمد رضوان کا مزید کہناتھا کہ مچل ہے نے عمدہ بیٹنگ کی،میچ میں ہماری کارکردگی مایوس کن رہی،فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے ہارڈ لینتھ پر باؤلنگ کی، پہلے پاور پلے میں باؤلنگ او ربیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!