اتھلیٹکس

35ویں نیشنل گیمز ;خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز 6 اور 7 اپریل کو ہونگے

مردوں کے ٹرائلز کوہاٹ اور خواتین کھلاڑیوں کے پشاور میں لئےجائیں گے

خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز 6 اور 7 اپریل کوہونگے،

مردوں کے ٹرائلز کوہاٹ اور خواتین کھلاڑیوں کے پشاور میں لئےجائیں گے

پشاور: 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے لیے خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ٹیم کے انتخابی ٹرائلز 6 اور 7 اپریل کو منعقد ہوں گے۔ مردوں کے ٹرائلز کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں جبکہ خواتین کے ٹرائلز پشاور تعلیمی بورڈ کے گراؤنڈ میں ہوں گے۔

یہ ٹرائلز خیبرپختونخوا کے تمام اتھلیٹس کے لیے ایک سنہری موقع ہیں، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے قومی سطح پر جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ ٹرائلز کی نگرانی کھیلوں کے ماہرین اور تجربہ کار کوچز کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا شفاف اور معیاری جائزہ لیا جا سکے۔

سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس جفر شاہ، کوچ زعفران آفریدی اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر و سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ عابد ناظم کے مطابق، کراچی میں یکم سے 9 مئی تک ہونے والے نیشنل گیمز کے لیے خیبرپختونخوا کی ایک مضبوط اور باصلاحیت اتھلیٹکس ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ٹرائلز صاف و شفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کا انتخاب ممکن ہو۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جفر شاہ حیات ابد سپورٹس کنپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر وسابق انٹرنیشنل اتھلیٹ عابد۔ناظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کے باصلاحیت اتھلیٹس کو بہترین مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں اور صوبے کا نام روشن کریں۔

کوچ زعفران آفریدی نے بھی اس موقع پر کہا کہ یہ ٹرائلز نہ صرف نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے لیے تیار کرنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوں گے۔

عابد۔ناظم کے مطابق، یہ اوپن ٹرائلز ہوں گے، جن میں خیبرپختونخوا کے تمام مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ کوئی بھی خواہش مند کھلاڑی ان ٹرائلز میں شرکت کر سکتا ہے، تاہم انہیں اپنی دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، قومی شناختی کارڈ یا فارم ب کی فوٹو کاپی ہمراہ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انکاکہناتھاکہ نیشنل گیمز میں شرکت ہر کھلاڑی کے کیریئر کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہوتا ہے جس میں ملک بھر کے بہترین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے نیشنل گیمز میں اتھلیٹکس کے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے کا ایک مضبوط عزم ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پچھلے نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اور اس بار بھی امید کی جا رہی ہے کہ ایک مضبوط اور متوازن ٹیم نیشنل گیمز میں بہترین نتائج دے گی۔

یہ ٹرائلز خیبرپختونخوا کے اتھلیٹس کے لیے قومی منظرنامے پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا ایک شاندار موقع ہیں۔ کامیاب کھلاڑیوں کو مزید تربیتی مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں اور مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں اور کوچز کو نیشنل گیمز کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ اس بڑے ایونٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کریں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!