کرکٹ

“99 رنز ناٹ آؤٹ” کیوی بیٹر مچل دنیا کے 16ویں کرکٹر بن گئے

“99 رنز ناٹ آؤٹ” بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر مچل ہے نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 99 رنز ناٹ آؤٹ بناکر بھی اعزاز بناڈالا۔

ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے، مچل ہے نے 78 گیندوں پر 7 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کارنامے کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ میں ناٹ آؤٹ 99 رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کیلئے بروس ایڈگر نے 1981 میں بھارت کیخلاف 99 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی جبکہ وکٹ کیپرز میں انڈی فلاور (1999) اور سوپنل پٹیل (2014) میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ کیوی ٹیم کو میچ میں جیت کیساتھ ہی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہوجائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!