کرکٹ

اسلام آباد ؛ پاکستان سپر لیگ x کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے حکمت عملی تیار

 

پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس،

میچز سے قبل حفاظتی مشقیں، مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے جائیں ، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ کے راولپنڈی میں منعقد ہونے و الے میچز اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ،

اجلاس میں کھلاڑیوں کی رہائش اور آمدو رفت کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا،پاکستان سپر لیگ کے دوران تمام روٹس کی بم ڈسپوزل سکواڈز کے ذریعے مکمل چیکنگ کی جائے گی ،

روٹ کی نگرانی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی ، کھلاڑیوں کی آمدورفت کے دوران کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں گی،

کھلاڑیوں کی آمد سے قبل حفاظتی مشقیں کی جائیں گی جبکہ میچز کے دوران کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، میچز سے قبل مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے جائیں گے

جبکہ تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا،

اسی طرح میچز کے دوران شہر میں مختلف وی وی آئی پی آمدورفت کے لئے بھی فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا جبکہ ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے متبادل راستوں کے متعلق پروگرام بھی جاری کیا جائے گا،

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا ،سکیورٹی کو موثر کرنے اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے کانوائے میں سیف سٹی سمارٹ کارز اور موبائل جیمرز وگاڑی بھی تعینات کی جائے گی،

پولیس کمانڈوزکی جدید ہتھیار سے لیس ٹیم قافلے کے ساتھ اسکواڈ ڈیوٹی سر انجام دے گی،روٹ ڈیوٹی کے لئے اسلام آباد پولیس ،سی ٹی ڈی اور ایف سی کے دستے تعینات ہوں گے،

جدید کیمروں کی مدد سے فضائی نگرانی کی جائے گی،سی ڈی اے کی مدد سے روٹ کے دونوں اطراف گرین بیلٹ پر جھاڑیوں کو ختم کرواکر صفائی کروائی جارہی ہے،

غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اورشہر بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!