کرکٹ

پی ایس ایل X: میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہو گیا

پی ایس ایل X: میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہو گیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔

پی سی بی کے مطابق ٹکٹ سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شروع ہو جائے گی۔

آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکیں گی، پاکستان سپر لیگ چار شہروں راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔

پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں 18 مئی کو کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کیلئے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!