ایچ بی ایل پی ایس ایلX میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایلX میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی۔
اردو کمنٹری کے ذریعے ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے جوش وخروش کو ملک بھر میں شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔سلمان نصیر۔
لاہور 5 اپریل۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔ یہ قدم ان لاکھوں کرکٹ شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو طویل عرصے سے اس اضافے کا انتظار کر رہے تھے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور اس کے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
پاکستان میں کرکٹ ایک متحد قوت ہے اور پورے کھیل کے لیے اردو میں کمنٹری پیش کرکے ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے جوش اور توانائی کو ملک کے کونے کونے میں شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔
"اردو کمنٹری فیڈ کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے ُپرجوش ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا جوش و خروش وسیع تر سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی ہے۔”
نشریات کی تفصیلات بشمول انگریزی اور اردو دونوں کے لیے کمنٹری پینلز کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا