والی بال
نیشنل سینئر مینز والی بال چیمپین شپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری
پی اے ایف، نیوی، اسلام اباد اور پی او ایف ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
نیشنل سینئر مینز والی بال چیمپین شپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری،
پی اے ایف، نیوی، اسلام اباد اور پی او ایف ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے،
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین شپ کے دوسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا پہلے میچ میں پی اے ایف نے گلگت بلتستان کو تین صفر سے شکست دی،
دوسرے میچ میں نیوی نے سندھ کے خلاف باسانی کامیابی حاصل کی،تیسرا میچ اسلام اباد اور اے جے کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، اسلام اباد نے سخت مقابلے کے بعد تین ایک سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی،
چوتھا میچ پی او ایف اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی او ایف ٹیم نے تین ایک سیٹ سے کامیابی سمیٹی۔ اتوار کے روز بھی چیمپین شپ کے مزید لیگ میچز کھیلے جائیں گے