کرکٹ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا

نیوزی لینڈ کے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا

ماؤنٹ مونگانوئی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے اور اس طرح گرین شرٹس کو میچ جیتنے کے لیے 265 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا، میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہوگیا تھا

جس کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، ٹاس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنائے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، نائیک کیلے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، رائس ماریو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 43 اور ہنری نکولس 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹم سائفرٹ نے 26 رنز بنائے، محمد عباس 11 اور مچل ہے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!