پاکستان پہلے 10 اوورز میں دوسری ’’بدترین باؤلنگ‘‘سائیڈ بن گیا
پاکستان پہلے 10 اوورز میں دوسری ’’بدترین باؤلنگ‘‘سائیڈ بن گیا
پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے ایک سال میں ابتدائی 10 اوورز میں دوسری بدترین بالنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا۔
ٹی20 ورلڈکپ 2024، آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 سمیت دیگر ٹیموں کیخلاف سیریز میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی نہایتی مایوس کُن رہی۔
فاسٹ باؤلرز کیلئے مشہور پاکستانی ٹیم کے تیز گیند باز اپنی لائن و لینتھ ہی بھول گئے، پچھلے ایک سال میں پاکستانی ٹیم نے ابتدائی 10 اوورز میں 36 کی اکانومی سے رنز کے انبار لگوائے۔
اس فہرست میں انگلینڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جس کے فاسٹ بولرز کیخلاف حریف ٹیموں نے 37. 3 کی اکانومی کیساتھ رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقی بالرز نے 33 اور بھارتی بالرز نے 31.4 کی اوسط سے پہلے 10 اوورز میں رنز دیے۔
دوسری جانب فاسٹ باؤلرز کی ناقص کارکردگی پر فینز نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ٹیم ہے جس کے پاس وسیم، وقار، شعیب اختر جیسے اسپیڈ اسٹار موجود تھے اور خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے، آج وہی ٹیم پیس اٹیک کو ترس رہی