دیگر سپورٹس

ڈیرہ جات فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز

ایونٹ کا مقصد صوبے کی ثقافت و روایات کو فروغ اور ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے،فخرجہاں،فیصل آمین

ڈیرہ جات فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز

ایونٹ کا مقصد صوبے کی ثقافت و روایات کو فروغ اور ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے،فخرجہاں،فیصل آمین

پشاو(سپورٹس لنک رپورٹ) کھیل،ثقافتی رنگوں،علاقائی روایات اور تفریحی سرگرمیوں سے مزئین خیبرپختونخوا کے تاریخی ایونٹ "ڈیرہ جات 2025” کا افتتاح گزشتہ روز رتہ کلاچی سٹیڈیم ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب میں کیا گیا

جس میں خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخرجہان،رکن قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈاپور، ایم این اے داوڑ کنڈی،

ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے میئر عمر امین خان گنڈاپور،سیکرٹری سپورٹس ضیاء الحق ڈجی سپورٹس عبدالنصر سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی،

افتتاحی تقریب میں مختلف شوز اور پریڈز سے علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں، اور روایتی موسیقی سے تقریب کی رونقیں مزید بڑھا دیں گئیں۔

اس طرح کیٹل شو، پی ٹی، مویشیوں کی نمائش، گھوڑ سواری،مارشل ارٹس،کشتی اور مارچ پاسٹ نے بھی تقریب کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ذاتی کوششوں کے بدولت ایک نئے عزم،

ولولے اور شاندار انداز سے ڈیرہ جات فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صوبے کی ثقافت اور روایات کو فروغ اور ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ قومی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہو رہے ہیں تاکہ ہمارے بچے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوا سکیں ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات فیسٹیول کا ہر انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈیرہ جات فیسٹیول میں میلہ اسپان، تاریخی مقامات کے دورے،نعت و قرات اور مشاعرے،تقاریر کےمقابلوں،شجرکاری،فنون کے مختلف نوعیت کے نمائشیں،قومی و علاقائی کھیلوں کے مقابلے،

آف روڈ جیپ سمیت دیگر سرگرمیاں منعقد ہوں گی جو کہ 20 اپریل تک جاری رہے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!