PSL2025

پی ایس ایل x : لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی

پی ایس ایل x : لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ’قلندرزنائٹ‘ کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کےلیے لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جہاں شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کا قلندرز نائٹ پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، فینز نے ثابت کیا کہ وہ لاہور قلندرز کی ٹیم سے پیار کرتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل آ رہا ہے شائقین میچ دیکھنے گراؤنڈ ضرور آئیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!