اہور قلندرز نے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ اشتراک کر لیا
اہور قلندرز نے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ اشتراک کر لیا
لاہور، : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائزز لاہور قلندرز نے ماحولیاتی پائیداری اور جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔
یہ اشتراک کرکٹ کے میدان سے ہٹ کر سماجی ذمے داری نبھانے کے عزم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس مہم کے تحت، لاہور قلندرز اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب مل کر عوام میں قدرتی ماحول کے تحفظ، نایاب نسلوں کی بقا، اور صوبے بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں کے بارے میں آگاہی پیدا کریں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا:
"ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل صرف تفریح نہیں، بلکہ تبدیلی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے ماحول کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ مل کر ہم امید کرتے ہیں کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کریں گے اور اپنے چاہنے والوں کو مثبت اقدامات کی جانب راغب کریں گے۔”
وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈی جی مدثر ریاض ملک نے بھی اس شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"لاہور قلندرز کی فین فالوئنگ بہت بڑی ہے، اور ان کی حمایت سے ہماری مہم کو وسعت ملے گی۔ یہ اقدام نہ صرف جنگلی حیات کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ نوجوان نسل میں ذمہ داری کا احساس بھی اجاگر کرے گا۔”
اس شراکت داری کے ذریعے، لاہور قلندرز ایک بار پھر میدان اور میدان سے باہر مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔