کرکٹ

عمر گل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

عمر گل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عمر گل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنا بولنگ کوچ مقرر کرلیا، بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مئی میں پہلی اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق 42 سالہ عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔

عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔

یاد رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر عمر گل پاکستان کی 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے، ان کی 163ٹیسٹ وکٹیں، او ڈی آئی میں 179 اور ٹی20 کرکٹ 85 وکٹیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں کرکٹ سیریز کو تبدیل کیا گیا، پہلے 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کی سیریز تھی جسے 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!