کرکٹ
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر میچ جیت لیا، پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے 113 بالز پر 87 رنز جبکہ نتالیہ پرویز نے 60 بالز پر 53 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز سکور کیے،
ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، پاکستانی باؤلرز سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں جبکہ نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاطمہ ثناء نے 35 رنز دے کر ایک ، ڈیانا بیگ نے 42 رنز دے کر ایک اور رامین شمیم نے 24 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔