کرکٹ
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ کل لاہور میں سجے گا
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ کل لاہور میں سجے گا۔
لاہور، 8 اپریل 2025. آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ کل لاہور میں سجے گا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ یہ ڈے میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثنا کریں گی۔ فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی پر فخر ہے اور بہترین کرکٹ کھیل کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ترجیح ہے۔
پاکستان کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گااور دو ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔