World

امریکا کا پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

امریکا کا پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

امریکا نے سینکڑوں غیرملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کرنےکا اعلان کردیا۔ امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی سمیت 400 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کردیئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویزے منسوخ کرنے پرامریکی جامعات نے حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ دوسری جانب اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا جانے والوں کے سوشل میڈیا کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سفارتکاروں کو ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا پروفائل کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا ۔

مارکو روبیو نے 25 مارچ کو سفارتکاروں کے نام مراسلہ بھیجا جس میں کہا گیا کہ ویزے کی درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں ۔ جس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بے دخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے اُن شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔

مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کر رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!