ایچ بی ایل پی ایس ایل x کے میچ کہاں کہاں دیکھے جائیں گے ؟
پی ایس ایل x کا آغاز11 اپریل کو ہوگا ، فائنل18 مئی کو کھیلا جائے گا
پی ایس ایل 10کے میچ کہاں کہاں دیکھے جائیں گے ؟
پی ایس ایل کا آغاز11 اپریل کو ہوگا ، فائنل18 مئی کو کھیلا جائے گا
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کےمیچزدنیا بھر میں مختلف چینلز پردیکھے جاسکے گے۔
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آغاز11 اپریل کو ہوگا ، فائنل18 مئی کو کھیلا جائے گا ، پاکستان بھر میں اے اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر یہ میچز لائیو دکھائے جائیں گے،
لائیو اسٹریمنگ کے لیےولی ٹیکنالوجیز نے ملک میں حقوق حاصل کیے ہیں، شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ،تماشہ ، دراز ،مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔
ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کے لیے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں، بین الاقوامی شائقین کے لیے اسکائی اسپورٹس اور جیو برطانیہ میں میچز نشر کریں گے ،
ویلوٹی وی شمالی امریکہ کے ناظرین کو پی ایس ایل دکھائے گا،سپر سپورٹس افریقہ میں رہنے والے کرکٹ کے شائقین کے لیے میچز نشر کرے گا،مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ناظرین کے لیے مائیکو ان میچوں کو نشر کرے گا۔
واضح رہے کہ پڑوسی ممالک بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس انڈیا میں (صرف ڈیجیٹل کے لیے فین کوڈ ) میں نشر کیا جائے گا، سونی ٹی وی افغانستان، بھارت اور سری لنکا میں میچز نشر کرے گا، اسپورٹس سنٹرل باقی دنیا میں یہ میچز نشر کرے گا۔