گالف

جے اے زمان گالف چیمپئن شپ میں خواتین اور جونیئرز کی تاریخی شمولیت

جے اے زمان گالف چیمپئن شپ میں خواتین اور جونیئرز کی تاریخی شمولیت

لاہور: لاہور جمخانہ گالف کلب میں 6 اپریل 2025 سے شروع ہونے والی 11ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ نے خواتین اور جونیئر گالفرز کی تاریخی شمولیت کے ساتھ نئی مثال قائم کر دی ہے۔

مرحوم جے اے زمان کی یاد میں ان کے خاندان کے زیر اہتمام ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان کے گالف کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

افتتاحی دن اے جے جی ایل (Ace Junior Golf League) کے تعاون سے جونیئر گالفرز کے لیے مختص کیا گیا، جبکہ دوسرے دن سینئر امیچورز نے حصہ لیا، جن میں بریگیڈیئر مسعود قریشی نے 74 گراس کے ساتھ برتری حاصل کی۔

پروفیشنل کیٹیگری میں 9 ملین روپے کے انعامی رقم پر 72 ہولز کی سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ خواتین گالفرز بھی 54 ہولز کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں جو ورلڈ امیچور گالف رینکنگ (WAGR) کا حصہ ہیں۔

اس سال پہلی بار خواتین گالفرز کے لیے 6000 گز سے زائد لمبے چیمپئن شپ کورس پر مقابلہ رکھا گیا ہے، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔ 27 رجسٹرڈ خواتین میں سے 21 نے مکمل کورس کھیلنے کا چیلنج قبول کیا۔

11 سالہ ماریہ وقار نے پہلی بار WAGR ایونٹ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کی، جبکہ زوئے قریشی اپنی دوسری شرکت کے لیے واپس آئی ہیں۔ میراب رضوان اور اریبہ رضوان بھی راولپنڈی گالف کلب کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

ہمید زمان کا کہنا تھا: "ہمیں خواتین گالفرز کی بھرپور شرکت پر فخر ہے۔ یہ سال ایک نئی شروعات ہے اور ہم مستقبل میں مزید جامع اور سخت مقابلوں کی امید رکھتے ہیں۔”

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!