سندھ باکسنگ ٹیم کے اوفن ٹرائلز اتوار 13اپریل کو ہونگے
سندھ کے تمام ڈویژن کے(مرد) سینئر باکسرز حصہ لینگے۔
سندھ باکسنگ ٹیم کے اوفن ٹرائلز اتوار 13اپریل کو ہونگے۔
سندھ کے تمام ڈویژن کے(مرد) سینئر باکسرز حصہ لینگے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز 2025کراچی کے لیئے سندھ باکسنگ ٹیم(مرد) کے ٹرائلز اتوار 13اپریل کو دوپہر ایک بجے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ہونگے
جس میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے سینئر کلاس کے+92,92,85,80,75,70,65,60,55,50کلوگرامزکے باکسرز حصہ لینگے
جنکے لئے وزن و ڈراز اتوار 13اپریل کو صبح 8:00 تا 10:00بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری مین ہونگے
وائنگ وڈرازکمیٹی عبدالرشید بلوچ،ڈاکٹر شاہد، عبدالوحید درویش اور احمد قمبرانی پرمشتمل ہوگا۔اس ٹرائلز میں وہ تمام باکسرزحصہ لینے کے اہل ہونگے
جنکی بیدائش کا سال 1986تا 2006کے درمیان ہواورٹرائلز میں قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی بمعہ 2عدد تصویر لانا ضروری ہے۔