ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نورزمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
قومی کھلاڑی حمزہ خان کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے،ویمنز میں ملائشیا کی ژن ژینک نے نمبر دو سیڈ کو ہرادیا
ورلڈانڈر23اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان کے نورزمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
قومی کھلاڑی حمزہ خان کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے،
ویمنز میں ملائشیا کی ژن ژینک نے نمبر دو سیڈ کو ہرادیا
مردوں میں مصر کے ابراہیم،
کریم التورکی اور ملائشیا کے میشراج چندرن بھی سیمی فائینل میں پہنچ گئے
کراچی ; نمبر دو سیڈپاکستان کے نورزمان نے پہلی انڈر23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان کے حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی
ٹاپ سیڈمصر کے ابراہیم الیکبانی،کریم التورکی اور ملائشیا کے امیشنراج چندرن بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ویمنز میں ملائشیا کی ژن ژینگ ژی نے نمبر دو سیڈ مصر کی ملک خفاگی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا
جبکہ مصر کی فیروز ابولخیر،ملائشیا کی آئرہ اذمان اور ہانگ کانگ کی چین سنک یوک بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔پاکستان اسکواش فیڈریشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری 60ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے تیسرے روز مینز اور ویمنز کے کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔
مینز کے کوارٹر فائنلز میں چیمپئن شپ کے نمبر دو سیڈ پاکستان کے نورزمان نے فرانس کے میلول سنکیانی مانیکو کو با آسانی3-0سے زیر کیا،انہوں نے 11-7،11-9اور 11-8سے کامیابی حاصل کی۔
ٹاپ سیڈ مصر کے ابراہیم ایلکبانی نے ہالینڈ کے روون ڈیمنگ کے خلاف 3-0سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی،ان کی جیت کا اسکور 11-2،11-4اور11-8رہا۔
پاکستان کے حمزہ خان کو ملائشیا کے میشنراج چندرن نے دل چسپ مقابلے کے بعد3-1سے زیر کیا،فاتح کھلاڑی کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 11-7،11-9،7-11اور11-6رہا۔مصر کے کریم التورکی نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو 12-10،11-8اور 11-7سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ویمنز کے کوارٹر فائنل میچوں میں ملائشیا کی ژن ژنگ ژی نے نمبر دو سیڈ مصر کی ملک خفاگی کو 3-2سے شکست دے کر اپ سیٹ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں نشست کنفرم کی،
دونوں کے درمیان کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں فاتح کھلاڑی نے 9-11، 11-8،11-9،7-11اور11-9سے کامیابی سمیٹی اور ٹاپ فور میں جگہ بنائی،
ٹاپ سیڈ مصر کی فیروز ابو لخیر نے ہانگ کانگ کی یی لم ٹوبی کو11-5،11-5،6-11اور 11-7سے،ملائشیا کی آئرہ اذمان نے ہانگ کانگ کی ہیلی فونگ کو 11-9،11-7اور12-10سے جبکہ
چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی چین سنک یوک نے جاپان کی اکاری میدوری کاواکو 11-7،11-3اور11-1سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
مینز کے پہلے سیمی فائنل میں آج نمبر دو سیڈ پاکستان کے نورزمان کا مقابلہ ملائشیا کے امیشنراج چندرن سے دوپہر ساڑھے تین بجے اور دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے ابراہیم ایلکبانی کامقابلہ ہم وطن کریم التورکی سے شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔
قبل ازیں ویمنز کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی چین سنک یوک کامقابلہ ملائشیا کی ژن ژنگ ژی سے دوپہردو بجکر45منٹ پر اور دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروزہابو لخیر کا مقابلہ ملائشیا کی آئرہ اذمان سے ساڑھے چار بجے ہوگا۔