ورلڈ کپ کوالیفائر۔ پاکستانی کھلاڑی پر جوش ، شائقین سے میچز دیکھنے کی درخواست
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر۔پاکستانی کھلاڑی پر جوش۔
شائقین سے قذافی سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی درخواست
لاہور۔8 اپریل 2025 ; پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلئیرز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ جیتنے کے لیےپر جوش ہیں اور کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ سے قذافی سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شائقین کے لیے قذافی سٹیڈیم کے میچز کے لیے داخلہ فری رکھا گیا ہے، جو کہ ایک شاندار اقدام ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی ٹیم کو سپورٹ کر سکیں۔
وکٹ کیپر بیٹرنجیہہ علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، اور ہم شائقین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سٹیڈیم آ کر ہمیں سپورٹ کریں۔ یہ ہمارے لیے بہت اہم موقع ہے اور آپ کی حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی۔
وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز نے کہاکہ پی سی بی کا یہ اقدام شائقین کے لیے بہت خوش آئند ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے میچز کے لیے فری انٹری رکھی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے خاندان کے ساتھ قذافی سٹیڈیم آئیں اور میچز دیکھیں۔آپ کی سپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔
ٹاپ سپنرسعدیہ اقبال نے کہا کہ ہم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں اور شائقین سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں سٹیڈیم آ کر سپورٹ کریں۔ آپ کی موجودگی اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا سکواڈ ;
فاطمہ ثنا (کپتان)۔منیبہ علی(نائب کپتان )۔عالیہ ریاض۔ڈیانا بیگ۔ گل فیروزہ۔نجیہہ علوی(وکٹ کیپر)۔نشرہ سندھو۔نتالیہ پرویز۔عمیمہ سہیل۔رامین شمیم۔-سعدیہ اقبال۔شوال ذوالفقار۔سدرہ امین۔سدرہ نواز (وکٹ کیپر)۔سیدہ عروب شاہریزرو کھلاڑیوں میں غلام فاطمہ۔وحیدہ اختر اور ام ہانی شامل ہیں