"35 ویں نیشنل گیمز” میں 31 گیمز کے ایونٹ منعقد ہونگے، سردار محمد بخش مہر
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت 35 ویں نیشنل گیمز کے لئے سیکیورٹی پلان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس
اجلاس میں سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری،کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، رینجرز حکام پاکستان اولمپک، سندھ اولمپک سمیت دیگر عملداروں کی شرکت
کراچی میں نیشنل گیمز میں 31 گیمز کےایونٹ منعقد ہونگے، سردار محمد بخش مہر
سندھ پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز حکام نیشنل گیمز کا سیکیورٹی پلان تیار کریں، سردار محمد بخش مہر کی ہدایت
ملکی کھیلوں کے میدان میں دنیا ہم سے آگے نکل چکی ہے، سندھ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،وزیر کھیل سندھ
سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلہ میں کھیلوں کا انفراسٹرکچر کافی بہتر ہے، سردار محمد بخش مہر
کراچی ; وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی میں صدارت 35 ویں نیشنل گیمز کے لئے سیکیورٹی پلان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس میں سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری،کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، رینجرز حکام، پاکستان اولمپک، سندھ اولمپک کے احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، سمیت دیگر عملداروں نے شرکت کی.
جس میں نیشنل گیمز کی افتتاحی و اختتامی تقریب اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا. اس موقعی پر وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کراچی میں یکم مئی تا نو مئی تک منعقد ہونگے،
جس میں 31 گیمز کے ایونٹ منعقد ہونگے، سندھ پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز حکام نیشنل گیمز کا سیکیورٹی پلان تیار کریں.
سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ ملکی کھیلوں کے میدان میں دنیا ہم سے آگے نکل چکی ہے، سندھ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلہ میں کھیلوں کا انفراسٹرکچر کافی بہتر ہے،
ہمیں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی فوکس کرنا ہے، سندھ حکومت نے سندھ گیمز، بیچ گیمز اور اسپیشل گیمز کرائی جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ہم سب ملکر نیشنل گیمز سندھ کو کامیاب بنائیں گے.