Games

ایکوسٹار پولو سپر لیگ ; دوسرے مرحلے کے پہلے دن واریئرز اور کولٹس پی بی کی فتح

ایکوسٹار پولو سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن واریئرز اور کولٹس پی بی کی فتح

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء کے دوسرے مرحلے کے پہلے روز دو دلچسپ میچز ہوئے جن میں دی واریئرز ایکوسٹار اور دی کولٹس پی بی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکوسٹار کے تعاون سے منعقدہ لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، ممبرز اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل عامر عمر اور دیگر بھی موجود تھے۔

پہلے میچ میں دی واریئرز ایکوسٹار کی ٹیم نے دی کنگ گارڈ گروپ کی ٹیم کو8-5.5 سے ہرا دیا۔ دی وایئر ز ایکوسٹار میں فیصل خان کی جگہ میاں عباس مختار اور دی کنگ گارڈ گروپ میں راجہ میکائل سمیع کی بیماری کی وجہ سے بلال حیات نون کھیلے۔

جیتنے والی ٹیم دی واریئرز ایکو سٹار کی طرف سے میاں عباس مختار نے تمام آٹھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ ہارنے والی ٹیم دی کنگ گارڈ گروپ کی طرف سے بلال حیات نون اور صائم عباس نے دو دو جبکہ تیمور علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔

دوسرا میچ کافی دلچسپ رہا جس میں دی کولٹس پی بی نے زبردست مقابلے کے بعد دی گلیڈی ایٹرز آئی ایس /پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 5-3.5 گول ہرا دیا۔

جیتنے والی ٹیم دی کولٹس پی بی کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین، سردار محسن عطا کھوسہ اور عبدالرحمان منوں نے ایک ایک گول سکور کیا

جبکہ ہارنے والی ٹیم دی گلیڈی ایٹرز آئی ایس پلاٹینم ہومز کی طرف سے ملک علی قلی خان اور بلال نے ایک ایک گول سکور کیا

جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہیڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز جمعرات سہ پہر ساڑھے چار بجے دی فائٹرز مومیز چیتا کا مقابلہ دی کولٹس پی بی سے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!