گالف

جے اے زمان میموریل اوپن گالف: ریحان بابر اعوان جونیئر پروفیشنل چیمپئن قرار

جے اے زمان میموریل اوپن گالف: ریحان بابر اعوان جونیئر پروفیشنل چیمپئن قرار

لاہور جمخانہ میں جاری 11ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ میں جونیئر پروفیشنل بوائز کیٹگری کا ٹائٹل ریحان بابر اعوان نے جیت لیا۔

دو روزہ مقابلے کے اختتام پر ریحان اور محمد ساحل کا سکور 152، 152 برابر رہا، جس کے بعد پلے آف میں ریحان بابر نے برڈی لگا کر کامیابی حاصل کی۔ پہلے دن کے لیڈر عمر شہزاد 154 کے مجموعی سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

سینئر پروفیشنل کیٹگری میں محمد طارق نے پہلے روز سے برتری قائم رکھتے ہوئے فتح حاصل کی۔ انہوں نے 69 اور 73 کے راؤنڈ کھیلے۔ عرفان محمود ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے اور محمد نصیر تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین مقابلوں میں پارخا اعجاز، بشریٰ فاطمہ اور آنیہ فاروق کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے، جبکہ نیٹ کیٹیگری میں سقیبہ بتول نمایاں رہیں۔

چیمپئن شپ کے روحِ رواں حامد زمان نے نوجوانوں اور خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ مردوں کے پروفیشنل مقابلے 10 اپریل سے شروع ہوں گے، جہاں احمد بیگ اور شبیر اقبال کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!