زون پانچ انٹر کلب ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں اویس قرنی کی شاندار سنچری
پہلے روز نیو پیراماؤنٹ،بلال فرینڈز،کورنگی فرینڈز کولٹس اور فضل حسین میموریل نے میچز جیت لئے
زون پانچ انٹر کلب ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں اویس قرنی کی شاندار سنچری
پہلے روز نیو پیراماؤنٹ،بلال فرینڈز،کورنگی فرینڈز کولٹس اور فضل حسین میموریل نے میچز جیت لئے
کراچی ; ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون پانچ کے زیر اہتمام ٹی20ناک آؤٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا،پہلے روز چار میچز کھیلے گئے
جن میں نیو پیراماؤنٹ،بلال فرینڈز،کورنگی فرینڈز کولٹس اور فضل حسین میموریل نے کامیابی سمیٹ کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔اویس قرنی نے شاندار سنچری بنائی جبکہ عنایت اللہ خان نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔
پہلے میچ میں نیو پیراماؤنٹ نے پرنس امتیازسی سی کو43رنز سے زیر کیا۔نیو پیراماؤنٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد ابرار کے59اور وقاص نور کے33رنز کی بدولت192رنز اسکور کئے،
زبیر احمد،فضل حسین اور سیف الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پرنس امتیاز سی سی 149رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،عبدالواجد خان نے43گیندوں پر آٹھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 80رنزبنائے
تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلاسکے۔فاتح ٹیم کی جانب سے عاطف اقبال نے چار اور نوید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں بلال فرینڈز نے صابر الیون کو سات وکٹوں سے شکست دی۔
صابر الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور 186رنز بنائے،عارف محمود نے42،حسین نے40اور کاشف مظفر نے37رنز بنائے۔سیف اللہ خان اور عبادالرحمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
جواب میں بلال فرینڈز نے اویس قرنی کی شاندار سنچری کی بدولت تین وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا،اویس قرنی نے 62گیندوں پر تین چھکوں اور13چوکوں کی مدد سے 101رنزکی شاندار اننگ کھیلی،
سہیل خان نے ناقابل شکست 50رنز بنائے۔تیسرے میچ میں کورنگی فرینڈز کولٹس نے کامران اسپورٹس کو86رنز سے ہرا دیا۔کورنگی فرینڈز کولٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر200رنز اسکور کئے،
زبیر احمد نے 44گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے80اور سید فیضان احمد نے 27گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے50رنز بنائے۔جواب میں کامران اسپورٹس نے9وکٹوں پر114رنز بنائے،
فہیم احمد31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔غفران احمد،محمد یحییٰ اور اویس اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔چوتھے میچ میں فضل حسین میموریل نے اوکے اسپورٹس کوعنات اللہ خان کی تباہ کن بالنگ کی بدولت یکطرفہ مقابلے کے بعد96رنز سے قابو کیا،
فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 171رنز بنائے۔خالد خان نے44، سجاد علی نے39، عبدالخبیر نے38اور توثیق احمد نے35رنز اسکور کئے۔وسیم آفریدی اور نثار احمد دو دو وکٹیں لے سکے،
جواب میں او کے اسپورٹس کی ٹیم 75رنز پر ڈھیر ہو گئی۔فاتح ٹیم کے عنایت اللہ خان نے صرف4رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، عبدالخبیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔