ورلڈ انڈر23اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان کے نورزمان فائنل میں پہنچ گئے
فائنل میں ان کا مقابلہ مصر کے کریم التورکی سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ابراہیم کو شکست دی
ورلڈ انڈر23اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان کے نورزمان فائنل میں پہنچ گئے
فائنل میں ان کا مقابلہ مصر کے کریم التورکی سے ہوگا
جنہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ابراہیم کو شکست دی
ویمنز کا فائنل مصر کی فیروز ابوالخیر اور ہانگ کانگ کی چین سنک یوک کے درمیان ہوگا،
ملائشیا کے چندارن کو بھی شکست
کراچی ; ورلڈ انڈر23اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے نورزمان اورمصرکے کریم التورکی فائنل میں پہنچ گئے۔
ویمنز کا فائنل ہانگ کانگ کی چین سنک یوک اور مصر کی فیروز ابوالخیر کے درمیان کھیلا جائے گا،مینز کے ٹاپ سیڈ مصر کے ابراہیم ایلکبانی کو شکست ہو گئی۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری 60ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے چوتھے روز مینز اور ویمنز کے سیمی فائنلز کھیلے گئے۔
ورلڈ اسکوا ش فیڈریشن کی صدر ذینا ویلڈریچ،اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان،قمر زمان اور دیگر نے بھی سیمی فائنل میچز دیکھے۔
مینز کے پہلے سیمی فائنل میں چیمپئن شپ کے نمبر دو سیڈ پاکستان کے نورزمان نے ملائشیا کے امیشنراج چندارن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی سیمی فائنل کے تیسرے گیم میں ملائشیا کے کھلاڑی 6-4کے اسکور پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے تھے جبکہ ا س سے قبل نورزمان نے دونوں گیمزمیں 11-6اور 11-2سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے کریم التورکی نے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہم وطن ابراہیم ایلکبانی کو53منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 3-1سے شکست دے کر ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا
جہاں ان کامقابلہ پاکستان کے نورزمان سے ہوگا۔کریم التورکی نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے نا صرف دوسرا بلکہ تیسرا اور چوتھا گیم بھی واضح مارجن سے جیتا۔ان کی جیت کا گیم اسکوران کے حق میں 7-11،11-2،11-8اور11-5رہا۔
ویمنز کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی چین سنک یوک نے ملائشیا کی ژن ژنگ ژی کو دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد31منٹ میں 3-2سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی،
فاتح کھلاڑی نے پہلے دو سیٹ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اگلے دونوں سیٹ میں فتح سمیٹ کر مقابلہ دودو سے برابر کیا تاہم چین سنک یوک نے پانچواں اور فیصلہ کن سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا،ٓٓ
ان کی جیت کا سیٹ اسکور 11-8،11-4،4-11،7-11اور11-3رہا۔ویمنز کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروز ابو لخیر نے ملائشیا کی آئرہ اذمان کو39منٹ میں 3-1سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی
انہوں نے 11-8،11-7،7-11اور11-4سے فتح حاصل کی۔ویمنز کا فائنل سوا چار بجے جبکہ مینز کا فائنل شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔