PSL2025

پشاور زلمی کی خصوصی شارٹ فلم ’زلمی ایکس لگیسی ’ کا ٹریلر جاری

پشاور زلمی کی خصوصی شارٹ فلم ’زلمی ایکس لگیسی ’ کا ٹریلر جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے دسویں سیزن کے لیے تیار کی گئی خصوصی شارٹ فلم ’زلمی ایکس لگیسی‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 کے لیے خصوصی طور پر ایک شارٹ فلم تیار کروائی ہے جس کو ’زلمی ایکس لگیسی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ’زلمی ایکس لگیسی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

جس میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے علاوہ نوجوان بلے باز صائم ایوب اور اداکارہ ماہرہ خان کو دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، شارٹ فلم کے ساونڈ ٹریک کے لیے آئمہ بیگ، التمش سیور، بلال آواز، مصطفی کمال اور واجد لائق کو شامل کیا گیا۔ یوٹیوب پر جاری کیے گئے ٹریلر کو ’آفیشل فرسٹ لک ٹیزر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے پرومو کے ساتھ اپنے پیغام میں پشاور زلمی نے کہا ’ہم اپنی مختصر فلم کا ٹیزر پیش کررہے ہیں جو اس فرنچائز کی ایک دہائی کو واضح کرے گی,

مزید لکھا پشاور زلمی کے 10 سالہ سفر، ہماری وراثت اور یلو اسٹورم کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!