پی ایس ایل x ; سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر
پی ایس ایل x : سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاو زلمی نے پی ایس ایل X کے لیے سپر اسٹار ماہرہ خان کو ایمبیسڈر مقرر کرلیا۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی شارٹ فلم اور اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل X کا آغاز 11 اپریل کو ہونے جارہا ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، پشاور زلمی نے اس کی مناسبت سے تیار کی گئی خصوصی شارٹ فلم ’زلمی ایکس لگیسی‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا ہے۔
’زلمی ایکس لگیسی‘ کے ٹریلر میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ صائم ایوب اور اداکارہ ماہرہ خان کو دکھایا گیا ہے۔ جبکہ شارٹ فلم کے ساونڈ ٹریک کے لیے آئمہ بیگ، التمش سیور، بلال آواز، مصطفیٰ کمال اور واجد لائق کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا، جبکہ فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔