ہیرا عاشق اور اسد زمان نے سروس ٹائرز پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹلز اپنے نام کر لیے
ہیرا عاشق اور اسد زمان نے سروس ٹائرز پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹلز اپنے نام کر لیے
لاہور: ہیرا عاشق اور پاکستان نیوی کے اسد زمان نے پنجاب ٹینس اکیڈمی باغِ جناح لاہور میں اختتام پذیر ہونے والی سروس ٹائرز پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2025 میں اپنی اپنی کیٹیگریز کے فائنلز جیت کر ٹائٹلز حاصل کر لیے۔
بوائز انڈر 18 سنگلز کے فائنل میں علی ایمبرائیڈری ملز کے اسد زمان نے حمزہ علی رضوان کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔
مینز سنگلز کے فائنل میں ہیرا عاشق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی اسد زمان کو سیدھے سیٹس میں 6-2، 6-2 سے با آسانی شکست دے دی۔ ہیرا کے جارحانہ بیس لائن کھیل اور مستحکم سروسز نے اسد کو بے بس کر دیا۔
لیڈیز سنگلز فائنل ایک سنسنی خیز اور طویل مقابلہ رہا، جہاں بسمیل ضیا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے حاجرہ سہیل کو 4-6، 6-2، 16-14 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ابھرتے ہوئے اسٹار محمد معاذ نے شاندار کارکردگی کے ساتھ دو جونیئر ٹائٹلز جیتے۔ انہوں نے بوائز انڈر 14 فائنل میں عبد الرحمن کو 6-4 اور بوائز انڈر 12 فائنل میں ایم ابراہیم حسین گل کو 6-0 سے ہرایا۔
گرلز انڈر 12 فائنل میں خدیجہ خلیل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے شاہنور عمر کو 6-2 سے ہرایا۔ بوائز/گرلز انڈر 10 فائنل میں دانیال عبداللہ نے اشتر عالم خان کو 6-2 سے شکست دی۔
کم عمر کیٹیگریز میں میڈلز تقسیم کیے گئے:
بوائز/گرلز انڈر 8 میں گولڈ: ابراہیم فیضان، سلور: ولی عبداللہ، برانز: اذلان عامر
بوائز/گرلز انڈر 6 میں گولڈ: ولی عبداللہ، سلور: میکائل ملک، برانز: اذلان عامر
سینیئرز 60+ ڈبلز فائنل میں راشد ملک اور وقار نثار نے سلیم خان اور مبین ملک کو 8-1 سے شکست دی۔ سینیئرز 45+ ڈبلز فائنل میں ہادی حسین اور اشر خان نے حسن سعید اور قادر نواز کو بھی 8-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سروس ٹائرز کے جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز رانا سعید احمد تھے، جب کہ وقار نثار، فنانس سیکرٹری پی ایل ٹی اے اور کرنل (ر) آصف دار بھی موجود تھے۔
تمام مہمانوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، کھلاڑیوں اور کوچز کی کاوشوں کو سراہا۔