Games

ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ ; دوسرے مرحلے کے دوسرے روز دی کولٹس پی بی کی ٹیم فاتح رہی

ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ ; دوسرے مرحلے کے دوسرے روز دی کولٹس پی بی کی ٹیم فاتح رہی

لاہور ; ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز ایک میچ کھیلا گیا جس میں دی کولٹس پی بی کی ٹیم فاتح رہی۔

تفصیلات کے مطابق ایکوسٹار کے تعاون سے منعقدہ سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، ممبرز، سیکرٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔ دی کولٹس پی بی نے دی فائٹرز مومیز چیتاکو 6-4.5 سے ہر ا دیا۔

جیتنے والی ٹیم دی کولٹس پی بی کی طرف سے سردار محسن عطاء کھوسہ نے چار گول جبکہ عبدالرحمان منوں نے دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم دی فائٹرز مومیز چیتا کی طرف سے چاروں گول تیمور نون نے سکور کیے۔

آج بروز جمعتہ المبارک پونے چار بجے واریئرز ایکوسٹار کا میچ دی فائٹرز مومیز چیتا کے ساتھ جبکہ پونے پانچ بجے دی کنگ گارڈ گروپ کا مقابلہ دی گلیڈی ایٹرز آئی ایس /پلاٹینم ہومز کے ساتھ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!