کرکٹ

بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی

بی بی ایل، ڈبلیو بی بی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی 19 جون کو ڈرافٹنگ

میلبرن: (ویب ڈیسک) بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی، ڈرافٹ میں نامزدگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز 28 اپریل سے نومینیشن پورٹل میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

لیگ میں شریک ٹیمیں ڈرافٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کر سکتی ہیں۔

بی بی ایل 15 ڈرافٹ کی پہلی پک برسبین ہیٹ کو ملی ہے جبکہ ڈبلیو بی بی ایل 11 ڈرافٹ کی پہلی پک سڈنی سکسرز کو ملی ہے، ڈرافٹنگ کی تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔

بگ بیش لیگز کے جنرل منیجر ایلسٹر ڈوبسن نے کہا ہے کہ لاٹری ڈرافٹ آرڈر کے اعلان سے لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو گا، ڈرافٹ کی تاریخ کے اعلان سے کلبز کو کھلاڑیوں کی دستیابی جاننے میں سہولت ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!