کرکٹ

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی

کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی

بدھ کے روز انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے ایونٹ کے پروگرام اور ایتھلیٹ کوٹا کا اعلان کر دیا ہے۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں  کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی،

آئی او سی کے مطابق امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں 2028 اولمپکس گیمز منعقد ہوں گی جس میں مرد و خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیموں کو شامل کیا جائے گا جن میں 90، 90 کھلاڑیوں کا کوٹا الاٹ ہوگا۔، ہر ٹیم 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 12 ’مکمل اراکین‘ میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں جبکہ دیگر 94 ممالک ’ایسوسی ایٹ ممبرز‘ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اولمپکس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ چھ ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ اس وقت انڈین مینز کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم موجودہ ٹی20 ورلڈ چیمپئنز ہیں۔

پاکستان کی مینز ٹیم ساتویں اور ویمنز ٹیم آٹھویں پوزیشن پر ہے اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنی رینکنگ بہتر کرنی پڑے گی۔

کرکٹ ان پانچ نئے کھیلوں میں سے ایک ہے جو آنے والے اولمپکس میں کھیلے جائیں گے۔ آئی او سی نے دو سال قبل لاس اینجلس 2028 اولمپکس کے لیے بیس بال/سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس اور سکواش کے ساتھ کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 12 فل ممبرز ہیں، ایونٹ پروگرام اینڈ ایتھلیٹ کوٹہ کی منظوری آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تاہم لاس اینجلس اولمپکس کے کرکٹ وینیوز کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ موجودہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان مینز ٹیم 7ویں اور ویمنز ٹیم 8ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اولمپکس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ کی 6 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، پاکستان کو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے اپنی عالمی رینکنگ بہتر کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ 128 سال کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سال 1900 میں آخری بار پیرس گیمز میں کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!