نیشنل گیمز: ٹرائلز کے بعد سندھ کی مینز اور ویمنز آرچری ٹیموں کا اعلان
ٹرائلز میں مینز اور ویمنز تیر اندازوں کی بھر پور شرکت،کیمپ آج سے لگایا جائے گا
نیشنل گیمز:ٹرائلز کے بعدسندھ کی مینز اورویمنز آرچری ٹیموں کا اعلان
ٹرائلز میں مینز اور ویمنز تیر اندازوں کی بھر پور شرکت،کیمپ آج سے لگایا جائے گا
کراچی ; سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والی سندھ کی مینز اور ویمنز آرچری ٹیموں کا اعلان کر دیا،
کھلاڑیوں کا انتخاب سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پرمنعقدہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا،
سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور یو ایس لیول فور آرچری کوچ سید اعجازعلی کے مطابق ٹرائلز میں 40سے زائد مینز اور ویمنز آرچرز نے شرکت کی۔
ان ٹرائلز کے موقع پرپاکستان آرچری ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ ثنا علی،پاکستان آرچری ایسوسی ایشن کی جوائنٹ سیکریٹری اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی خازن محترمہ ماہ جبیں،
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور دیگر بھی موجود تھے۔ مینز ٹیم کے لئے اریب حسین،معاذ مقصود،
حسان احمد،سعد حسن اور اکمل خان جبکہ ویمنز ٹیم کے لئے صنوبر،شہلا،عروبہ اور بتول کا انتخاب کیا گیا۔مینز ٹیم کے لئے مشہود احمد اورویمنز ٹیم کے لئے مہرین جبیں کو آفیشل مقرر کیا گیا ہے۔
منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہوگا جس کے لئے اریب حسین کیمپ کمانڈنٹ ہونگے۔