پاکستان سپر لیگ x کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟
پاکستان سپر لیگ x کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا، فاتح ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالر پاکستانی ساڑھے 14 کروڑ روپے بنتی ہے،
رنرز اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر ،تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے ملیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے،
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے، ٹورنامنٹ میں تین ڈبل ہیڈرز ایک دن میں دو میچزبھی شامل ہوں گے۔