سکواش

پاکستان کے نورزمان نے پہلی انڈر23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں مصرکے کریم التورکی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3-2سے زیر کیا،ویمنز ٹائٹل فیروز ابو الخیر کے نام

پاکستان کے نورزمان نے پہلی انڈر23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں مصرکے کریم التورکی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3-2سے زیر کیا،ویمنز ٹائٹل فیروز ابو الخیر کے نام

پلیٹ ایونٹ میں پاکستان کے عماد نے گولڈاورآمنہ فیاض نے سلور میڈل جیتا،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے

کراچی ;  ورلڈ نمبر68اور نمبر دو سیڈ پاکستان کے نورزمان نے پہلی انڈر23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی فائنل میں انہوں نے ورلڈ نمبر55مصر کے کریم التورکی کو دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد3-2سے ہرا دیا۔

ویمنز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروز ابو الخیر نے ہانگ کانگ کی چین سنک یوک کو با آسانی 3-0سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔دونوں کو5250ڈالرزکی انعامی رقم دی گئی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ڈی ایچ اے کریک کلب میں جمعرات کو ختم ہونیوالی 60ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے پانچویں اورآخری روز مینز اورویمنز سنگلز کے علاوہ پلیٹ چیمپئن شپ کے فائنلز بھی کھیلے گئے۔

ورلڈ اسکوا ش فیڈریشن کی صدر ذینا ویلڈریچ،کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلال امتیاز ملٹری،ستارہ امتیاز،

وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ،سینئر مائب صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن ائر مارشل کاظم حماد،سی ای او ڈبلیو ایس ایف ولیم مری،سیکریٹری پی ایس ایف عامر نواز،صوبائی وزیرکھیل سردار محمد بخش خان مہر،

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان،قمر زمان،سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد،سیکریٹری محمدعامر اور دیگر نے بھی فائنل میچز دیکھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے فاتح اور رنراپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواش میں سنہری ماضی رکھتا ہے آج کا سنسنی خیز فائنل دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا کہ اب اسکواش میں پاکستان کا مستقبل بھی روشن ہوگا

انہوں نے چیمپئن شپ جیتنے پر نورزمان کو مبارک باد بھی دی ۔مینز فائنل میں چیمپئن شپ کے نمبر دو سیڈ پاکستان کے نورزمان اورمصر کے کریم التورکی کے درمیان بہترین اور دل چسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا

نورزمان پہلے دو گیم ہارنے کے بعد تیسرے گیم میں بھی 4-0سے خسارے میں تھے جہاں سے انہوں نے شاندار کم بیک کیااور اگلے تینوں گیمز میں فتح حاصل کر کے پاکستان کو طویل عرصہ بعد ورلڈ چیمپئن شپ کااعزاز دلایا،

61منٹ تک جاری رہنے والے اس اعصاب شکن فائنل کے پہلے گیم میں مصری کھلاڑی نے 11-8سے کامیابی سمیٹ لی تاہم دوسرے گیم میں نورزمان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا

اور ایک ایک پوائنٹ کے لئے زبردست جدوجہد کی،تاہم کریم التورکی نے14-12سے دوسرا گیم جیت کر 2-0سے برتری حاصل کر لی،تیسرے گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے11-8 اور چوتھے گیم میں 11-5سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 2-2سے برابرکر دیا۔

پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں بھی نور زمان مکمل طور پر مصری حریف پر بھاری رہے اور انہوں نے 11-6سے گیم اور فائنل جیت کر پہلی ورلڈانڈر23ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

نورزمان کی جیت کا گیم اسکور 8-11،12-14،11-8،11-5اور11-6رہا۔ ویمنز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروز ابو الخیر نے ہانگ کانگ کی چین سنک یوک کو 28منٹ میں با آسانی3-0سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا،

ان کی کامیابی کا اسکور 12-10،11-9اور11-6رہا۔قبل ازیں پلیٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے مینز میں گولڈ اور ویمنز میں سلور میڈل جیتا۔

پاکستان کے محمد عماد نے فائنل میں کینیڈا کے کریم مائیکل کو شکست دی جبکہ ویمنز کے فائنل میں پاکستان کی آمنہ فیاض کو سری لنکا کی ییہینی کروپو نے شکست دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!